Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمن سے جلد ملاقات متوقع، مشترکہ جدوجہد کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، اسد قیصر

جلسہ اپوزیشن الائنس کے پلیٹ فارمز سے ہوگا، رکن قومی اسمبلی سنی اتحاد
شائع 03 جولائ 2024 02:45pm

سنی اتحاد کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جلد ملاقات ہوگی اور ملاقات میں مشترکہ جدوجہد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا جلسہ اپوزیشن الائنس کے پلیٹ فارمز سے ہوگا، عوام آئین کی سربلندی کے لئے نکلیں گے، پی ٹی آئی کی او آئی سی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل انٹراپارٹی انتخابات کی نگرانی کرے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ یہ اپوزیشن آلائنس کی تاریخ کا بہت بڑا جلسہ ہوگا، اس وقت عوام مہنگائی سے تنگ اور تباہ حال ہیں، ٹیکس اور مہنگائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے ،عوام آزاد عدلیہ اور آئین کی سربلندی کے لئے نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت کے حوالے سے عدالت کے فیصلے کے فوری بعد ہنگامی اجلاس کریں گے، ہم جلسہ کرینگے اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔

پاکستان

اسلام آباد

Asad Qaiser

Molana Fazal ur Rehman