Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دالیں مہنگی ہوگئیں، آٹے، میدے کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ

وِد ہولڈنگ ٹیکس لگنے سے عوام کے لیے آٹا، فائن آٹا اور میدہ 20 فیصد تک مہنگا ہو جائے گا۔
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 04:55pm

وفاقی بجٹ میں درآمدی ٹیکس میں رد و بدل کے بعد دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ دالیں 40 سے 50 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگئیں۔ مختلف شہروں کی طرح لاہور میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں نے اڑان بھرلی ہے۔

ماش کی دال کا نرخ 40 روپے کے اضافے سے 520 روپے فی کلو ہوگیا۔ چنے کی دال 40 روپے فی کلو کے اضافے سے 230 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہو رہی ہے۔

40 روپے کے اضافے سے مسور کی دال 260 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہونے لگی۔ بڑا کابلی چنا 10 روپے کے اضافے سے 320 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہونے لگا۔

گندم کے ڈیلرز، ہول سیلرز اور فلور ملز کے کاروبار پر وِدہولڈنگ ٹیکس لگنے سے آٹے، میدے اور فائن آٹے کے نرخوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 185 روپے جبکہ میدے اور فائن آٹے کی قیمت میں 800 روپے فی بوری تک اضافے کا خدشہ ہے۔

وِدہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد 20 کلو گرام آٹے کی قیمت 1830 روپے تک پہنچ جائے گی۔ فائن میدے کی 80 کلو گرام کی بوری کی قیمت 8600 روپے تک پہنچ جائے گی۔ اس کے نتیجے میں عام صارفین متاثر ہوں گے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے وِد ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

نیا مالی سال شروع، ٹیکسز نافذ ہونے کے بعد آج سے کیا کچھ مہنگا ملے گا؟

لاہور میں مہنگائی کا طوفان

وفاقی حکومت کے ٹیکسز سے تقریبا ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں بھی سبزیاں، چینی، چاول، دال سمیت دیگر اشیاء کے بڑھتے دام مہنگائی کے نئے طوفان کا عندیہ دے رہے ہیں۔

رواں ہفتے کتنی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے عائد ٹیکسز کا اطلاق ہوتے ہی آٹا چینی چاول اور دالوں سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں نے اڑان بھرلی ہے، جس سے تنخواہ دار طبقے کی آمدن مزید سکڑ گئی ہے۔

خریدار ہی نہیں بلکہ دوکاندار بھی اب کہہ رہے ہیں کہ آٹے سمیت ہر چیز کا ریٹ بڑھنے سے خرچے نکالنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد پر برقرار 179

دوکانوں پر آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1650 کی بجائے 2000 روپے، گھی 500 روپے، دال، چنا 280، دال ماش 600، ادرک 680، پیاز 170 اور ٹماٹر 160 روپے فی کلو پر پہنچ گئے ہیں۔

Withholding tax

GROCERIES

LENTILS

FINE FLOUR