Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناکامی پر گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ جمع کرادی

ہیڈ کوچ نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھادیے
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2024 09:36pm

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ جمع کروادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن نے ’خفیہ‘ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوائی جبکہ سینئیر مینیجر وہاب ریاض بھی گزشتہ دنوں رپورٹ جمع کرواچکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اورسابق کرکٹرز سےمشاورت بھی کریں گے جب کہ مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی پر ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کا ریمانڈ لے لیا

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا، ہیڈ کوچ نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز بھی دی ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ نے کئی کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی قرار دیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد اعلیٰ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت ہوگی، مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

یاد رہے کہ سینیئر منیجر وہاب ریاض پہلے ہی اپنی رپورٹ جمع کراچکے ہیں، بورڈ حکام کی جانب سے رپورٹس کی روشنی میں اگلا لائحہ عمل طے کیاجائےگا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کو ناتجربہ کار امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی اور پھر بھارت کے خلاف 120 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی تھی۔

اگر مگر کی جنگ ختم: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم امریکا کی شکست پر انحصار کرنے لگی لیکن آئرلینڈ اور امریکا کے میچ کے دوران بارش نے پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور ان کا ورلڈکپ کا سفر پہلے ہی مرحلے میں اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

سپرایٹ مرحلے میں نہ پہنچنے کے بعد یہ بحث چل پڑی تھی کہ آیا پاکستان ورلڈکپ 2026 میں براہ راست پہنچے گا، یا پھر اس کے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

Pakistan Cricket Team

head coach

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

gary kirsten

icc mens t20 world cup

Head Coach Gary Kirsten

t20 worldcup 2024