Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کی واپسی کے حوالے سے اہم خبر آگئی

ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ
شائع 03 جولائ 2024 09:26am

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی بھارت واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کو خصوصی طیارے سے مقامی وقت کے مطابق شام کے اوقات میں روانہ ہونا تھا تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن روانگی میں مزید چند گھنٹے تاخیر ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی 2 فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے بُری خبر آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کو بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی پہنچنا تھا لیکن ٹیم اب جمعرات کی صبح 4 سے 5 بجے پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا بارباڈوس میں قیام طویل ہو گیا، ٹیم کی بھارت واپسی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے خصوصی طیارے کا بندوبست کیا تھا۔

خیال رہے کہ روہت شرما کی کپتانی والی بھارتی ٹیم 2023 میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ہار گئی تھی، بھارت کی اس شکست سے کروڑوں شائقین کے دل ٹوٹ گئے تھے۔

روہت شرما اپنی ’بھولنے کی بیماری‘ کی وجہ سے کیوں وائرل ہوئے

پھر 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر روہت اینڈ کمپنی نے اس کی مکمل تلافی کی اور شائقین کو خوش ہونے کا موقع دیا، یہ ٹیم انڈیا کا 17 سال بعد دوسرا ٹی-20 ورلڈ کپ تھا، اس سے قبل ٹیم انڈیا نے 2007 میں ٹی-20 ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

india

T20 World Cup

Indian cricket team

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024