Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پی آئی اے، ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن اور دیگر اداروں کی فروخت کی ٹائم لائن جاری

دونوں اداروں کے سودے بالترتیب اگست اور جولائی میں طے پائیں گے، متعلقہ ایگریمنٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
شائع 03 جولائ 2024 08:53am

نجکاری کمیشن نے ایک سال کے اندر نجی شعبے کے ہاتھوں فروخت کرنے کے لیے سرکاری ملکیت کے 10 اداروں کا انتخاب کرلیا ہے۔

ان میں پی آئی اے اور ہاؤس بلڈنگ فائنانس کارپوریشن لمٹیڈ (ایچ بی ایف سی) بھی شامل ہیں جن کے سودے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران طے پانے کا امکان ہے۔

نجکاری کمیشن کی جاری کردہ ٹائم لائن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری اگست 2024 میں ہوگی۔ ایچ بی ایف سی کی فروخت جولائی 2024 کے آخر تک مکمل کی جانی ہے۔

نیو یارک سٹی میں روزویلٹ ہوٹل اور فرسٹ ویمین بینک کی نجکاری بھی اب فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

جن 10 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں زیڈ ٹی بی آئی، ایس ای ایل، آئیسکو، فیسکو اور جیپکو کو بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر سرکاری ملکیت والے 24 اداروں کی نجکاری کی جانی ہے۔

نجکاری کمیشن نے جون 2024 میں پی آئی اے کے لیے 6 پارٹیوں سے بولیاں وصول کی تھیں۔ اب نکاری کے عمل کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ کمیشن اس وقت سرمایہ کاروں سے سیئر پرچیز ایگریمنٹ کی شرائط کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

PIA

Timeline

HBFC

TRANSACTION

PRIVATIZATION COMMISSION