Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ایک دن میں 2 سر کٹی لاشیں برآمد

26 سالہ نوجوان کی لاش ملیر سے جبکہ دوسری لاش لانڈھی سے ملی
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2024 09:19pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کراچی میں ایک دن میں 2 سر کٹی لاشیں ملنے کا واقعہ سامنے آگیا۔ شادی میں جانے والے 26 سالہ نوجوان کی لاش ملیر سے جبکہ دوسری لاش لانڈھی سے ملی ہے۔

کراچی ملیرمیمن گوٹھ فلک نازسوسائٹی کے قریب جھاڑیوں سے بنا سر کے نوجوان کا دھڑ پولیس کو مل گیا، مقتول کی شناخت 26 سالہ عرفان علی ولد جانب علی سے کی گئی۔

قریبی رشتہ دار کے مطابق مقتول عرفان گلشن اقبال ڈالمیاں کا رہائشی تھا، عرفان گزشتہ شام ساڑھے سات بجے گھر سے دوست کی شادی میں شرکت کےلئے ملیر کھوکھراپار گیا تھا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ رات بھر عرفان گھر نہیں پہنچا تو اسپتالوں اور سردخانوں میں تلاش شروع کی جناح اسپتال میں ایک لاش کی اطلاع پر پہنچے تو مولقم ہوا کہ بنا سر کی عرفان کی ہے۔

پولیس نے مقتول عرفان کی شناخت فنگر پرنٹ کی مدد سے کی ہے پولیس کا کہنجا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائےگا۔

دوسرا واقعہ لانڈھی شیرپاو کالونی سے سامنے آیا جہاں قبرستان کے قریب سے سرکٹی لاش برآمد ہوئی ہے، ریسکیو حکام کے مطابق لاش مرد کی ہے ہاتھ پاؤں اور سر غائب ہے جس کےدھڑ کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

karachi

Murder

Karachi Police