Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی : صدر کامران مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں میں آتشزدگی

واقعے میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر، آگ پر قابو پا لیا گیا
شائع 02 جولائ 2024 06:44pm

راولپنڈی کےعلاقہ صدر کی کامران مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں میں آتشزدگی کا واقعہ سامنے آگیا۔

واقعے میں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکسترہو گیا، ریسکیو راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر آگ بجھانے میں مصورف نظر آئیں لیکن آگ لگنے وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ریسکیو آ پریشن میں حصہ لیا۔

تاہم کامران مارکیٹ کپڑے کی دکانوں میں لگنے والی اگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کاعمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچ جانے والی دکانوں سے کپڑا اور دیگر سامان نکال لیا گیا ہے۔

rawalpindi

fire

rescue 1122