Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفرآباد: وائڈلائف اہلکاروں نے جان خطرے میں ڈال کر چیتے کو بچالیا

تیندوے کی دم درخت میں پھنسی ہوئی تھی، محکمہ وائڈلائف
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2024 06:20pm

مظفرآباد میں محکمہ وائڈلائف کے اہلکاروں نے درخت پرپھنسے تیندوے کو ریسکیو کرلیا۔

محکمہ وائڈلائف کے مطابق تیندوے کی دم درخت میں پھنسی ہوئی تھی۔

وائڈلائف اہلکار اونچے درخت پر تیندوے کو بچانے کیلئے چڑھا۔ اہلکار نے تیندوے کو رسی سے باندھا، پھر جال بچھا کرتیندوے کو کھینچ لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سخی زمان کے مطابق تیندوے کی دم زخمی ہے جس کا علاج ضروری ہے اس لئے ریسکیو کیئے گئے تیندوے کو پہٹکہ وائلڈ لائف سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Muzaffarabad

leopard