Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا بڑھتی آبادی پر قابو پانے کا 5 سالہ منصوبہ

آبادی بڑھنے کی شرح 2023 کی آخری مردم شماری کے مطابق 2.55 فیصد تھی
شائع 02 جولائ 2024 05:26pm

وفاقی حکومت نے 5 سالہ منصوبے کے تحت بڑھتی آبادی پر قابو پانے کا اہداف مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی کے پلان کی منظوری این ای سی اجلاس میں دی تھی جس کے مطابق آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح کو 2030 تک 1.1 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آبادی بڑھنے کی شرح 2023 کی آخری مردم شماری کے مطابق 2.55 فیصد تھی۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مالی سال 2024 میں مجموعی شرح پیدائش 3.32 فیصد تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دانستہ مانع حمل روکنے کی شرح کو 2030ء تک 60 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مالی سال 2024 میں دانستہ مانع حمل روکنے کی شرح 39.36 فیصد تھی۔

ذرائع کے مطابق جدید طریقے نہ اپنانے کے نتیجے میں پاکستان میں سالانہ 25 لاکھ دانستہ اسقاط حمل کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پاکستان کی آبادی 2023 کی مردم شماری کے مطابق 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار پر پہنچ گئی تھی۔

پاکستان

census

SIZEABLE POPULATION