Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کے گلے سے چین کھینچ کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

ملزم گیٹ پرکھڑی خاتون سے راستہ پوچھنے کے بہانے گھرکے سامنے رکا اور اسی دوران واردات کی۔
شائع 02 جولائ 2024 03:15pm

اسلام آباد پولیس نے گیٹ پر کھڑی خاتون سے راستہ پوچھنے کے بہانے گھر میں گھس پر خاتون کے گلے سے چین کھینچ کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم گیٹ پرکھڑی خاتون سے راستہ پوچھنے کے بہانے گھرکے سامنے رکا، خاتون پیچھے ہٹی تو وہ گیٹ کودھکا دیکر اندر گھسا اور خاتون کے گلے سے چین کھینچ کر فرار ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پاکستان

اسلام آباد