Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف اماراتی یوٹیوبر اہلیہ کو چھوڑنے کے بعد بھارتی اداکارہ کو دل دے بیٹھے؟

معروف یوٹیوبر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا۔
شائع 02 جولائ 2024 02:58pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/

معروف عرب یوٹیوبر خالد الامیری اور بھارتی اداکارہ سے متعلق خبر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دونوں کے رشتے سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے.

یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کی منگنی کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

دونوں شخصیات سے متعلق تصاویر انسٹاگرام پر مذکورہ شخصیات کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھیں، اگرچہ ان تصاویر میں یوٹیوبر اور اداکارہ موجود تو نہ ہیں تاہم دونوں نے سیاہ اور سفید رنگ میں ہتھیلیوں کی تصاویر اپلوڈ کی تھیں۔

انسٹاگرام پر یوٹیوبر خالد کی جانب سے پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا، جس میں خالد کا لکھنا تھا کہ الحمداللہ، جبکہ ساتھ ہی تصویر بھی اپلوڈ کی، جس میں ہاتھ موجود ہیں اور انگلیوں میں موجود انگوٹھیاں بہت ’کچھ‘ کہہ رہی ہیں۔

یوٹیوب ویلاگنگ کے دوران نازائیدہ بچے کی جنس بتانا یوٹیوبر کو مہنگا پڑ گیا

جبکہ دوسری جانب اداکارہ سنینا کی جانب سے پوسٹ 5 جون کو اپلوڈ کیا گیا تھا، جس میں بھی 2 ہاتھ موجود تھے۔

تامل اداکارہ کی جانب سے پوسٹ میں کچھ کہا تو نہیں گیا تھا، تاہم تالے والا ایموجی شئیر کیا گیا تھا۔

اگرچہ ان دونوں پوسٹس میں یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے، کہ یہ خالد کے ساتھ موجود خاتون کا ہاتھ اداکارہ سنینا کا ہی ہے، اسی طرح سنینا کے پوسٹ میں موجود ہاتھ خالد کا ہی ہے۔

بھارت میں ’سابق مسلمان یوٹیوبر‘ کی قرآن پاک کی بے حرمتی، مسلمان مشتعل

تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے دونوں سے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا ہے، کہ خالد اور سنینا نے منگنی کر لی ہے، دوسری جانب دونوں شخصیات کی جانب سے اس حوالے سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے یوٹیوبر خالد سلمیٰ محمد نامی متحدہ عرب اماراتی یوٹیوبر سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھے، تاہم رواں سال دونوں کے درمیان طلاق کی خبر سامنے آئی تھی، جس پر مداح اور سوشل میڈیا صارفین بھی حیران تھے۔

dubai

Instagram

Youtuber

Engagement

khalid al ameeri

sunaina

tamil actress