Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان ایک بار پھر باضابطہ رابطہ

تیسری افغان کانفرنس میں شریک افغان وفد کی پاکستانی وفد سے ملاقات
شائع 02 جولائ 2024 12:46pm

قطر کے شہر دوحہ میں پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان ایک بار پھر باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔

دوحہ میں پاکستان اور افغان عبوری حکومت کےدرمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا، اقوام متحدہ کے زیراہتمام تیسری افغان کانفرنس میں شریک افغان وفد کی پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی، افغان وفد کی بھارتی وفد سے پہلے ہی دن ملاقات ہوگئی تھی۔

پاک افغان وفود کی ملاقات قطر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں پاکستانی وفد کے سربراہ آصف درانی، کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن ایمبیسیڈر عبیدالرحمان نظامانی اور افغان طالبان حکومت کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز نے افغان وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

سعودی عرب افغانستان میں اپنا سفارتخانہ جلد کھولنا چاہتا ہے، ذبیح اللہ مجاہد

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہت کچھ مشترک ہے، امن کی خواہش دونوں اطراف موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق دوحہ میں پاک افغان وفود کی ملاقات مثبت رہی، افغان وفد نے کانفرنس میں افغان موقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ افغان وفد نے پاکستانی حمایت کو عوامی سطح پر سراہا۔

پاکستانی وفد کے سربراہ آصف درانی نے کہا کہ افغان وفد کے ساتھ ملاقات میں دوحہ کانفرنس کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

qatar

pak afghan

zabihullah mujahid

Doha Talks