کراچی میں لُو لگنے سے مزید 4 افراد دم توڑ گئے، تعداد 49 ہوگئی
کراچی میں گزشتہ روز لُو لگنے سے مزید 4 افراد دم توڑ گئے، 21 جون سے یکم جولائی تک ہیٹ ویو سے اموات کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ شدید گرمی اور حبس سے جلدی امراض بھی بڑھنے لگے۔
گزشتہ روزبھی شہر میں چلنے والی لُو نے 144 افراد کو اسپتال پہنچا دیا، جن میں سے 4 جانبر نہ ہوسکے، چاروں اموات عباسی شہید اسپتال میں ہوئیں۔
مرحومین میں اورنگی ٹاؤن کی 51 سالہ حسینہ، اسی علاقے کی 80 سالہ تزئین، ناظم آباد کے 65 سالہ محمد شاکر اور سرجانی ٹاؤن کی 50 سالہ مریم شامل ہیں۔
قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 8 دن میں 968 اموات، ایک گھنٹے میں 5 لاشیں برآمد
اب تک ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں 23 اور سول اسپتال میں 18 اموات ہوچکی ہیں جبکہ جناح اسپتال میں لُو لگنے سے 5 اور قطر اسپتال میں 3 لوگ انتقال انتقال کرگئے۔
21 جون سے یکم جولائی تک شہر قائد میں لُو لگنے سے 49 انسانی زندگیاں ختم ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب شدید گرمی کے باعث شہر میں جلدی امراض بھی پھیل رہے ہیں، چمڑا اسپتال میں روز گرمی دانوں کے 11 تا 12 سو کیسز آ رہے ہیں، فنگس کے بھی 800 مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔
کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، اموات کی تعداد 712 تک پہنچ گئی
گلوبل وارمنگ سے شہر کا بدلتا موسم، بڑھتی اموات خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں، خلق خدا دُہائی دے رہی ہے، سندھ حکومت پھر بھی کراچی میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کیلئے ہنگامی اقدامات نہیں کر رہی۔
Comments are closed on this story.