Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کا استثنی تسلیم کرلیا

سابق صدور کو اپنے فیصلوں پر عدالتی کارروائی سے تحفظ حاصل ہے، عدالت
شائع 02 جولائ 2024 10:40am

امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کا استثنی تسلیم کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ سابق صدور کو اپنے فیصلوں پر عدالتی کارروائی سے تحفظ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ امریکی عدالت کے فیصلے سے ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے نتائج بدلنے کی کوشش کے مقدمے میں فائدہ ہوگا جبکہ صدر جوبائیڈن نے عدالتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے امریکا کو نقصان ہوگا۔ سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا استثنیٰ کا مقدمہ نچلی عدالت میں واپس بھیج دیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کے لیے بڑی فتح قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب بائیڈن انتخابی مہم کےعہدیدار کا کہنا ہے ٹرمپ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات کو ناکام بنانے کی سازش کے الزامات ہیں۔

Donald Trump

TRUMP SUPPORTERS