Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور میں 5 افراد نے ’گدھا گاڑی‘ چوری کے الزام میں ایک شخص کی آنکھیں نکال دیں

متاثرہ نوجوان کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی تھے، ترجمان پولیس
شائع 02 جولائ 2024 10:09am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بہاولپورکے بغداد الجدید تھانے کی حدود میں واقع گاؤں 13 سولنگ میں 5 افراد نے مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کے دوران ایک شخص کی آنکھیں نکال دیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور دیگر ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے گدھا گاڑی چوری کرنے کے الزام میں سفیان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی آنکھیں نکال دیں۔

گھریلو تشدد کے شکار افراد کیلئے مدد مانگنے کا سائن کیا ہے ؟

پولیس ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ سفیان کی ایک آنکھ مکمل طور پر بینائی سے محروم ہو چکی ہے جبکہ دوسری آنکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔

ڈی پی او اسد سرفراز کے حکم کے بعد پولیس کی ایک ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے روانہ کی جبکہ متاثرہ کو بہاول وکٹوریہ اسپتال (بی وی ایچ) کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔

سفاک مالک نے ملازم بچے کو تشدد کرکے گرم تیل کی کڑاہی پر پٹخ دیا، ویڈیو وائرل

ترجمان نے بتایا کہ اس بہیمانہ جرم کے پیچھے زمین کا تنازع تھا۔ انہوں نے پانچ مشتبہ افراد میں سے اقرار حسین کے نام سے ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی۔

پاکستان

Bhawalpur

bruality