Aaj News

جمعرات, جولائ 04, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا

بجٹ میں ٹیکس آئی ایم ایف دباؤ پر لگایا، آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہے، وزیر دفاع
شائع 02 جولائ 2024 08:39am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اپوزیشن کے بعد اب حکمراں جماعت کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں دوران گفتگو خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ بجٹ میں ٹیکس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایما اور دباؤ پر لگایا گیا۔ انہوں نے اقرار دیا کہ ’آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کے لیے خطرہ ہے‘۔

جماعت اسلامی کا بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

خواجہ آصف نے اپنے شہر سیالکوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا شہر ایکسپورٹ کا مرکز ہے، ایکسپورٹرز پر جو ٹیکس لگایا گیا ہے اس سے ایف بی آر کی کرپٹ مافیا کو فائدہ پہنچے گا‘۔

واضح رہے کہ ملک میں یکم سے مہنگائی کا سونامی آگیا ہے کیونکہ نئے مالی سال کا آغاز کے ساتھ ہی قومی اسمبلی سے منظور بجٹ بھی نافذ العمل ہوگیا۔

فنانس ترمیمی بل کی منظوری سے گوشت، موبائل فون، ہربل اور ہومیوپیتھک ادویات مہنگی ہوجائیں گی۔ بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔

ترمیمی بل کی منظوری کے بعد مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا، جب کہ موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہےاور جہاں ہربل اور ہومیوپیتھک ادویات مہنگی ہوں گی وہاں نزلہ زکام ہوا تو جوشاندہ خریدنا بھی بھاری پڑے گا۔

پاکستان

Budget 2024 25