Aaj News

جمعرات, جولائ 04, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

زیر التواء کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے، ویدانت پٹیل
شائع 02 جولائ 2024 08:26am

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ زیر التواء کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے، پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی شراکت داروں سے اٹھاتے رہے ہیں۔

الیکشن کے دوران عمران خان کے جیل میں رہنے پر تبصرے سے امریکہ کا انکار

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے، امریکی حکام نے مسلسل پاکستان میں عوامی حقوق کے احترام پر زور دیا ہے، اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے۔

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے، ہمارے جمہوری نظام میں کانگریس، حکومت کی ایک الگ شاخ ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

پاک بھارت تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہیں، امریکا دنیا میں پڑوسی ممالک میں بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

پاکستان

imran khan

America

US State Department

vedant patel

Pak India Relation

Election 2024