Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

پانڈا بانڈ کا حجم 30 کروڑ ڈالر تک ہونے کا امکان ہے، ذرائع
شائع 02 جولائ 2024 12:07am

پاکستان نے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پانڈا بانڈ کا حجم 30 کروڑ ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع ، بانڈ ٹرانزیکشن کیلئے چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں اور متعلقہ ریٹنگ ایجنیسوں کو تکنیکی اور مالی تجاویز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے 29 جولائی 2024 تک دراخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ جبکہ ٹرانزیکشن کیلئے مقامی لیگل کونسل سے بھی 15 جولائی 2024 تک درخواستیں مانگ لی گئیں۔

china

پاکستان

Prize Bonds