Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کرنے والی پاکستانی لڑکی قتل

ملزمان، لڑکی کو کرنٹ بھی لگاتے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
شائع 02 جولائ 2024 12:12am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

حافظ آباد میں آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کرنے والی پاکستانی لڑکی قتل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ مبشرہ نے 2 روز قبل پسند کی شادی کی، اس نے آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کے والدین اور سسرالی دونوں شادی پر راضی نہ تھے، لڑکی کے والد اور سسر نے مل کر مبینہ طور پر مبشرہ کو گلا دبا کر مار ڈالا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان جاوید اور عابد خاتون کو کرنٹ بھی لگاتے رہے، مبشرہ کے والد اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

طویل عرصے بعد اہلخانہ سے ملنے جانے والی خاتون جہاز میں اچانک دم توڑ گئیں

اٹک میں گاڑی بک کروانے والے نے ڈرائیور کو قتل کر دیا

Murder

Punjab police

Crime