Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 7 نئے ذخائر دریافت

ذخائر شمالی صوبے میں دریافت ہوئے،سعودی وزیر توانائی نے سعودی قیادت کو مبارک باد پیش کی
شائع 01 جولائ 2024 11:17pm

سعودی عرب نے پیر کو الشرقیہ ریجن اور ربع الخالی میں تیل اور قدرتی گیس کے سات نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی آرامکو نے دو غیر روایتی آئل فیلڈ، عرب لائٹ آئل ریزرو اور دو قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں دو غیر روایتی آئل فیلڈز اور ایک ذخیرہ، جبکہ ربع الخالی میں قدرتی گیس کی دو فیلڈز اور دو ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

سعودی وزیر توانائی نے تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت ہونے پر سعودی قیادت کو مبارک باد دی ہے۔

Saudia Arabia