Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس ، ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم
شائع 01 جولائ 2024 10:17pm

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے چھ مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی پولیس کی گاڑیاں جلانے کی تین مقدمات میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی جبکہ دیگر مقدمات کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کی گئی ہے۔

عدالت نے شادمان نذر آتش کیس اورزمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کےمقدمہ میں ضمانت پر سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی جبکہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت پرسماعت4 جولائی تک ملتوی کی گئی ہے ۔

دوسری جانب انسداددہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کی تین مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی اور وکلاء ، پراسیکیوشن سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر کے مقدمات کی سماعت کی۔

شاہ ،عائشہ بھٹہ سمیت دیگر ضمانت پر رہا ملزمان عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ضمانت پر رہا دیگر ملزمان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے تمام ملزمان کو آٹھ جولائی حاضری مکمل کروانے کی ہدایت کردی، ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف اسٹیشنز پر مقدمات درج کررکھے ہیں۔

Shah Mehmood Qureshi

MAY 9 RIOTS

9 May Cases