Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ایک اور انٹرنیشنل ائیر لائن نے اسلام آباد کے لئے اپنی پرواز شروع کر دی

پرواز اسلام آباد پہنچنے پر ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس نے واٹر سلوٹ پیش کیا
شائع 01 جولائ 2024 08:29pm

اسلام آباد فلائی دبئی نے آسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کر دیں افتتاحی پرواز ایف زی 353 دن ایک بجکر پانچ منٹ پر دبئی سے اسلام آباد پہنچی ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس نے واٹر سلوٹ پیش کیا۔

اسلام آباد میں افتتاحی پرواز کو جس پر 153 مسافر سوار تھے ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس نے واٹر سلوٹ پیش کیا ائیرپورٹ انتظامیہ نے اس موقع پر مختصر عشائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا۔

تقریب میں سی او او/ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب علی شاہ گیلانی اور وجے کمارن اویلی، ڈائریکٹر کمرشل آپریشنز فلائی دبئی موجود تھےاس موقع پر چیف سیکیورٹی آفیسر اے ایس ایف، فلائی دبئی کی سینئر انتظامیہ، جیریز ڈناٹا اور مینزیز آر اے ایس نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق بعد ازاں پرواز ایف زی 354 ایک سو باسٹھ 162مسافروں کے ساتھ دن 2 بجکر 20 منٹ پر دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔

اسلام آباد

dubai

AIROPLANE