Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مار دو لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا‘ لاہور کا شہری مریم نواز کی گاڑی کے سامنےآگیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بارش کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے پر تھیں
شائع 01 جولائ 2024 06:04pm

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارش کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے پر تھیں کہ ایک شہری نے وزیر اعلیٰ کی گاڑی روک لی۔

شہری نے مریم نواز سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’مار دو لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا‘ جس ہر مریم نواز نے شہری کو اپنے پاس بلا لیا اور اسکا مسئلہ سنا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہری کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

واضح رہے کہ لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیرآب آگئے۔ اس سلسلے میں زیر اعلی پنجاب مریم نواز نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔

مریم نواز کی آمد پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئیں، مریم نواز نے ہوائی اڈے سے شادمان، فیروز پور روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں ، اندرون و بیرون شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا، قذافی اسٹیڈیم میں پانی کے فوری نکاسی اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت جاری کی۔

lahore

Maryam Nawaz Sharif

heavy rains