Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

دھرنا بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے خلاف بھی ہوگا، حافظ نعیم الرحمان
شائع 01 جولائ 2024 05:32pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

جماعت اسلامی نے بجٹ میں ٹیکسز کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

منصورہ، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے خلاف بھی ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ظالمانہ ٹیکس لگانے پر کوئی شرمندگی نہیں، غریب آدمی سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے۔

نیا مالی سال شروع، ٹیکسز نافذ ہونے کے بعد آج سے کیا کچھ مہنگا ملے گا؟

دوسری طرف لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں جماعت اسلامی نے مہنگے پیڑول کو مزید مہنگا کرنے پراحتجاج کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ نے احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں دیکھنے کو ملا، ایک گاڑی کے نمبر کیلئے اشرافیہ نے دس کروڑ دیے، بجٹ میں ٹیکس ان اشرافیہ پر کیوں نہیں لگتا، غریب آدمی کی تنخواہ پر، موٹر سائیکل میں پیڑول لیوی ٹیکس ہی کیوں لگتا ہے۔

صدر آصف زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی

Jamat e Islami

Budget 2024 25

HAFIZ NAEEMUR REHMAN