نجی ایئرلائن کی مدینہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والی پرواز کئی گھنٹے سے تاخیر کا شکار
نجی ایئرلائن کی مدینہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی پرواز 12 گھنٹے سے تاخیر کے باعث مدینہ ایئرپورٹ پر حجاج اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حجاج مدینہ ائیرپورٹ روانگی کے لیے بے قرار ہیں لیکن نجی ائیر لائن کی پروازای آر 902 کی تاخیرسے مدینہ ایئرپورٹ پرحجاج کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے تاحال مسافروں کو مدینہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ نہیں کیا گیا۔
موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کے باعث مختلف 13 پروازیں منسوخ
مدینہ ائیرپورٹ روانہ ہونے والے مسافروں نے ایئر لائنز انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
مسافروں نے وزرات مذہبی امور کے عدم تعاون پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کل 4 بجے ہوٹل سے بس میں بیٹھا کر روانہ کیا گیا تاحال فلائٹ کا کچھ پتہ نہیں، نجی ایئرلائن عملہ دستیاب فلائٹ سے پاکستان روانہ کرنے کی تسلیاں دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ پرواز ای آر 902 کو گزشتہ رات گیارہ بجےمدینہ سے اسلام آباد پہنچنا تھا۔
Comments are closed on this story.