Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

کرایوں میں کمی کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا
شائع 01 جولائ 2024 11:57am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے حج کے بعد اب عمرہ کے لیے جانے والے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق 15 جولائی سے رعایتی قیمتوں پر ٹکٹ حاصل کیے جا سکیں گے، جبکہ یہ قدم خاص طور پر عمرہ زائرین کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان سے عمرہ زائرین جو کہ مدینہ جا رہے ہوں گے، وہ اس اقدام سے مستفید ہو سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد سے مدینہ منورہ جانے والے 2 طرفہ ٹکٹ کی قیمت 86 ہزار روپے جبکہ کراچی سے دو طرف سفر کی قیمت 76 ہزار روپے ہوگی۔ تاہم یہ نرخ ٹکیسوں کے علاوہ ہیں۔

پی آئی اے کتنے میں فروخت ہوگی، تخمینہ آگیا، 7 عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

واضح رہے اس سے قبل عمرہ کے ٹکٹ کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے تھی، جبکہ ترجمان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ان رعایتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

karachi

اسلام آباد

lahore

Madinah

pia fare

umrah fare