ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال تشویش ناک حد تک بڑھ گیا، طلب اور پیداوار میں بڑا فرق
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 294 میگاواٹ ہے۔
وفاقی بجٹ میں سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا
ملک میں پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار 990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 880 میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے 199 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، جبکہ بگاس سے 145 اور نیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
جس کے باعث ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، اور لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
Comments are closed on this story.