Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

لیاری بچاؤ اتحاد کے رہنماؤں کا کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ

گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں جاں بحق افراد کی ایف آئی آر درج کی جائے، رہنما لیاری بچاؤ اتحاد
شائع 01 جولائ 2024 09:38am

کراچی میں لیاری بچاؤ اتحاد کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت سے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں جاں بحق افراد کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

لیاری بچاؤ اتحاد لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر آگئی، آٹھ چوک سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، سماجی رہنما فیصل ایدھی نے بھی ریلی میں شرکت کی۔

کے الیکٹرک نے رات میں بجلی کی فراہمی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

لیاری بچاؤ اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کی قاتل ہے، اس کے خلاف قتل کی ایف آئی آر کاٹی جائے، صدر، وِزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کریں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، کئی کئی گھنٹے بجلی بندش کے باوجود زائد بل بھیجے جارہے ہیں۔

خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ لیاری کو بجلی فراہم کی جائے۔

karachi

K Electric

load shedding

Electricity Break down

lyari bacho ittehad