ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا، پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔
آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق بھارت کے روہت شرما ٹیم کے کپتان ہوں گے، پرفارمنس کی بنیاد پر 12 رکنی ٹیم میں بھارت، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بھارت ٹی 20 کرکٹ کا سلطان بن گیا، 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا
بھارتی ٹیم کے 6 کھلاڑی روہت شرما، جسپریت بھمرا، سوریا کمار یادیو، ہارڈیک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل کو رکھا گیا ہے۔
افغانستان کے 3 کھلاڑی کپتان راشد خان، فضل حق فاروقی، رحمان اللہ گرباز اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن ٹیم میں شامل ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کی فتح نے بھارت کو مالا مال کردیا
اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر اینرک نورکیا کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.