Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کی 2 فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے بُری خبر آگئی

بارباڈوس ایئرپورٹ کو کیوں بند کر دیا گیا
شائع 01 جولائ 2024 08:42am

سمندری طوفان کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی 2 فائنلسٹ ٹیمیں بھارت اور جنوبی افریقا بارباڈوس میں پھنس گئیں جبکہ بارباڈوس ایئرپورٹ سمندری طوفان کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان بیریل کی پیشگوئی کی گئی ہے، سمندری طوفان کے پیش نظر بارباڈوس کے ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا، جس سے تمام آنے جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

بارباڈوس میں سمندری طوفان ہیری کون کی وجہ سے ہائی الرٹ کردیا گیا، ایئرپورٹ بند ہونے کی بنا پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارت اور رنر اپ جنوبی افریقا کی ٹیمیں بارباڈوس میں پھنس گئیں جبکہ میڈیا اور شائقین کی بڑی تعداد بھی بارباڈوس میں ہی پھنس کر رہ گئی۔

بھارت ٹی 20 کرکٹ کا سلطان بن گیا، 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے، بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بارباڈوس میں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، بھارتی ٹیم ہوٹل کے اندر موجود ہے اور ہوٹل کا اسٹاف بھی بہت کم تعداد میں موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اسکواڈ کو قطاروں میں لگ کر کھانا لینا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ چارٹرڈ فلائٹ کے بھی انتظامات کر رہا ہے تاہم صورتحال ائیرپورٹ کھلنے پر منحصر ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کے لائحہ عمل کا کسی کو علم نہیں۔

South Africa

T20 World Cup

Indian cricket team

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024

india vs southafrica

west indies storm