Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم، تین افراد جاں بحق

تینوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا، ریسکیو
شائع 30 جون 2024 07:58pm

شیخوپورہ میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان سے گئے ۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق امدادی ٹیموں نے تینوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت8 سالہ حسن علی ولد حیدر علی، 30 سالہ حیدر علی ولد ریاست علی اور 60 سالہ ریاست علی ولد غلام قادر ساکنان فتح ریحان کالا خطائی روڈ سے ہوئی ہے جاں بحق افراد میں بیٹا،والد اور دادا شامل ہیں۔

Sheikhupura

Road Accident