Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی : اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے، ضلع بھر میں ہڑتال

عوام نے روڈ بند کرکے ٹینٹ لگائے، ضلع میں کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند
شائع 30 جون 2024 06:48pm
فوٹو۔۔۔فیس بک / بشکریہ صوابی نامہ نیوز
فوٹو۔۔۔فیس بک / بشکریہ صوابی نامہ نیوز

صوابی میں اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر آگئے، ضلع بھر میں ہڑتال کردی۔

شہریوں نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا، مختلف علاقوں میں عوام نے روڈ بند کرکے ٹینٹ لگائے۔

سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت اور تاجروں نے ضلع بھر میں ہڑتال کی، جس کے باعث تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند ہیں۔

مظاہرین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا خاتمہ کیا جائے، تربیلا ڈیم ہمارے ضلع میں ہے یہاں کے مکینوں کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے مقرر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :

علی امین گنڈا پور نے گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا

علی امین گنڈا پور پہلے اپنے صوبے کا کوڑا تو اٹھالیں

خیبر پختونخوا

load shedding

OVERBILLING