Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی ریکارڈ آمدن

ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی، سی ای او ریلوے
شائع 30 جون 2024 06:27pm

مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی اٹھاسی ارب سے زائد کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔ سی ای او ریلوے کہتے ہیں کہ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہےکہ ریلوے کومالی سال کےآغاز میں حکومت سے تہتر ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔۔پچھلے سال یہی آمدن تریسٹھ ارب روپےتھی جبکہ ریلوے کو پچھلےمالی سال سے چالیس فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافر ٹرینوں سے سنتالیس ارب آمدن ہوئی۔ ریلوے نےمال گاڑیوں سے اٹھائیس ارب روپےکمائے۔ریلوے زمینوں اوردیگر ذرائع سے تیرہ ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ریلوے کی تاریخ میں ریکارڈ آمدن ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔اگلےسال آمدن کوایک کھرب روپے تک لےجانے کا عزم ہے۔

Pakistan Railways