Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی
شائع 30 جون 2024 03:17pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کی تعداد 3 کروڑ سالانہ تک بڑھانے کا اعلان

کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار روپے علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے، پہلے کریہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جبکہ رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

lahore

PIA Flight

umrah

pia fare

umrah fare