Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

اسلام آباد سے پشاور موٹرے کے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ

ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا
شائع 30 جون 2024 12:53pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد سے پشاور موٹر وے ایم ون پر ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد پشاورموٹر وے ایم ون پر یکم جولائی سے ٹال ٹیکس بڑھا دیا جائے گا۔

موٹروے ایم ون پر چلنے والی کار کا پرانہ ٹال ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 350 روپے کردیا گیا ہے، ویگن کا 400 سو روپےسے بڑھا کر550 سو روپے کوسٹر، مزدا کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کردیا گیا ہے۔

جبکہ بس کا ٹال ٹیکس 790 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے اور ٹرک کا ٹال ٹیکس 1040 روپے سے 1300 روپے کردیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹریلر کا پرانہ ٹال ٹیکس 1270 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد

peshawar

Toll tax