Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فائنل میں فتح کے فوری بعد بھارتی کپتان کو کس کی کال موصول ہوئی

ٹی20 کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد روہت شرما جشن چھوڑ کر کس کی کال سننے بیٹھ گئے؟
شائع 30 جون 2024 12:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں فتح کے فوری بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو گراؤنڈ میں کس کی کال موصول ہوئی۔

بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایک بار پھر ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت ٹی 20 کرکٹ کا سلطان بن گیا، ناقابل شکست ٹیم انڈیا نے 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اس طرح بھارت نے دوسری بار ٹی 20 کے عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا، اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے 17 سال قبل 2007 میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔

بھارتی ٹیم نے فتح کے ساتھ ہی جشن منایا اور اس دوران ہی کپتان روہت شرما کو بھارت سے اہم کال موصول ہوئی جو انہوں نے گراؤنڈ میں ہی ریسیو کی۔

بھارتی کپتان روہت شرما کو فائنل کے فوری بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی اہم کال موصول ہوئی۔

ویرات کوہلی کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

روہت شرما نے گراؤنڈ میں جشن چھوڑ کر وزیر داخلہ کی کال وصول کی۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے روہت شرما کو فون پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

rohit sharma

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

T20 World Cup Final

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024

INDIAN CRICKET