Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

ہوائی فائرنگ کے واقعات میں بھی خاتون جاںں بحق، 2 بچے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی
اپ ڈیٹ 30 جون 2024 07:39pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کراچی میں ڈکیت ایک بار پھر کھلے عام وارداتیں کرنا شروع ہو گئے ہیں، حال ہی میں ڈکیتی کا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی مجاہد کالونی میں چار مسلح ملزمان نےشہریوں کو لوٹا اورفرار ہوگئے ہیں۔

جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان پہلے ایک بائیک سوار شہری کوروکتے ہیں۔

جبکہ ملزمان کے دیگر 2 ساتھی گزرنے والی ایک اور موٹرسائیکل کو بھی روکتے ہیں۔

ملزمان نے 4 شہریوں کو موبائل فونز، نقدی سے محروم کردیا، مسلح ملزمان کے چہرے فوٹیج میں واضے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کےعلاقے لیاقت آباد کے بانٹوا نگر پولیس کا رکشہ گینگ سے مقابلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے زخمی سمیت تین ڈاکووں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان سے پستول، تین موبائل فون، نقد رقم 95 ہزار روپے برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی جانب سے بتانا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں، رفتارملزمان کی شناخت بلال شاہ، حنیف اور عامر سےہوئی ہے۔

جبکہ کورنگی ناصر جمپ پولیس مقابلہ ہوا ہے ، جہاں زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ملزمان سہیل اور نور محمد سے اسلحہ،موبائل فونز،نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ ادھر لیاری کے دھوبی گھاٹ میں بھی پولیس مقابلہ ہوا ہے، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کیر لیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے عدنان اور منیر سے اسلحہ برآم کر لیا گیا ہے۔

ہوائی فائرنگ کے واقعات:

شہر قائد میں ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 خاتون جاں بحق ہو گئی ہے، جبکہ 2 بچوں اور 1 خاتون زخمی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

خیبرپختونخوا میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، سی ٹی ڈی

کراچی : گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد

میٹروول میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،خدیجہ نامی لڑکی جاں بحق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کے بیانات میں تضاد ہے، معاملہ مشکوک ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

تین ہٹی لال مسجد کے قریب بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بچہ عبد الرشید زخمی ہوگیا ہے۔ جبکہ لانڈھی میں گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 6 سالہ بچہ ابوبکر زخمی ہوا ہے۔

کورنگی محمدی مارکیٹ کے قریب بھی گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون زخمی ہو گئیں۔

karachi

Robbery

Orangi Town

Dacoity