Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر آصف زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی

صدر کے دستخطوں کے ساتھ بل قانون بن گیا، فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی
شائع 30 جون 2024 11:26am

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی، صدر کے دستخطوں کے ساتھ بل قانون بن گیا، فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی، فنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوجائے گا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی۔

صدر آصف زرداری کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا جبکہ فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔

صدر کے دستخطوں کے بعد نیا وفاقی بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا، وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 877 ارب روپے ہے۔

فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، فنانس بل کے لاگو ہونے سے 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لاگو ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوایا تھا۔

پیٹرولیم لیوی سمیت کئی ٹیکسوں میں ردوبدل، حکومت فنانس بل منظور کرانے میں کامیاب

’50 ہزار روپے سے زائد کی ادائیگیوں کیلئے طریقہ کار میں تبدیلی‘، سینیٹ کمیٹی نے فنانس بل میں ترامیم کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دیدی

بل اورمتعلقہ دستاویزات پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ثبت تھے جبکہ قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ فنانس بل 2024 جمعہ کے روز منظور کیا تھا۔

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Asif Zardari

President Asif Ali Zardari

Finance Bill 2024 25

AMENDED FINANCE BILL