Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فتح نے بھارت کو مالا مال کردیا

بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا
شائع 30 جون 2024 10:18am

بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر 17 سال بعد آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا اور ساتھ ہی کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

بھارت ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارت ٹی 20 کرکٹ کا سلطان بن گیا، ناقابل شکست ٹیم انڈیا نے 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز یعنی 68 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ملے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اس کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم جنوبی افریقا کو 12 لاکھ 80 ہزارڈالرز یعنی 35 کروڑ روپے سے زائد ملے۔

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

T20 World Cup Final

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024

india vs southafrica