ویرات کوہلی کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
بھارت کے مایہ ناز بلے بار ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اپنی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتح بنانے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنشینلز کو خیرباد کہہ دیا۔
بارباڈوس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔
بھارت ٹی 20 کرکٹ کا سلطان بن گیا، ناقابل شکست ٹیم انڈیا نے 17 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ان کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ کو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد خیر باد کہنے سے اچھا کوئی موقع نہیں تھا، میں ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلتا رہوں گا۔
روہت شرما نے کہا کہ پوری ورلڈ کپ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، گزشتہ3سے 4سال ہمارے لیے مشکل رہے، بھارتی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔
روہت شرما نے اب تک ہونے والے ہر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کی، بھارتی کپتان ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارت کو دستیاب رہیں گے۔
بھارتی کپتان نے دنیا میں سب سے زیادہ 159 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلے ہیں، انہوں نے سب سے زیادہ 4231 ٹی 20 انٹرنیشنل رنز بنائے۔
روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 5 سنچریاں بھی بنائی ہیں، انہوں نے سب سے زیادہ 205 ٹی 20 انٹرنیشنل چھکے لگائے۔
واضح رہے کہ روہت شرما سے قبل ویرات کوہلی بھی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں پر ڈالرز کی برسات ہوگی
واضح رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دے کر 17 سال بعد دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل بھارت نے سال2007 میں ایم ایس دھونی کی قیادت میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی تھی۔
Comments are closed on this story.