Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امارات میں چورنگی کے چاروں اطراف 4 نئی مساجد کیوں بنائی گئیں

ان چاروں مساجد کے نام خلفائے راشدین کے ناموں پر رکھے گئے ہیں
شائع 30 جون 2024 09:55am
تصویر بذریعہ: خلیج ٹائمز/ شارجہ، دبئی جنکش پر موجود چورنگی جہاں 4 مساجد موجود ہیں
تصویر بذریعہ: خلیج ٹائمز/ شارجہ، دبئی جنکش پر موجود چورنگی جہاں 4 مساجد موجود ہیں

متحدہ عرب امارات میں ان دنوں 4 مساجد سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جو کہ اپنے منفرد مقام، ناموں اور ڈیزائن کی بدولت مقبول ہیں۔

حال ہی میں شارجہ کی ایک چورنگی کے کونوں پر4 مساجد بنائی گئی ہیں، جو کہ عرب ثقافت اور اسلامک ڈیزائن کی ترجمانی کر رہی ہیں۔

یہ تمام مساجد ال خان برج نامی اسکوائر کے چاروں اطراف موجود ہیں جہاں کئی رہائشی عمارتیں بھی موجود ہیں۔ یہ اسکوائر شارجہ دبئی روڈ کو بھی جوڑتا ہے، جہاں انڈسٹریل ایریا سے جامع عبدالناصر اسٹریٹ، الواحدہ اسٹریٹ سے راستہ نکلتا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے ان چاروں مساجد کا ڈیزائن بھی ایک جیسا ہے، چاروں مساجد کے مینار 50 میٹر بلندی پر موجود ہیں، جبکہ ان کے گنبدوں کا ڈیزائن بھی ایک جیسا ہے۔

امارات نے غیرمسلموں کی عبادت گاہوں پر پابندیاں عائد کردیں

دوسری جانب ان چاروں مساجد کے نام خلفائے راشدین کے ناموں پر رکھے گئے ہیں، جن میں ابو بکر الصدیق، عمر بن الخطاب، عثمان بن عفان اور علی بن ابی طالب شامل ہیں۔

ان 4 مساجد کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ سخت گرمی میں نمازیوں کے لیے آسانی پیدا کی جا سکے، جبکہ رمضان کے مہینے میں جہاں نمازیوں سے مساجد بھر جاتی ہیں، ایسے میں یہ 4 مساجد نمازیوں کے لیے آسانی پیدا کر سکتی ہیں۔

علاقے کے رہائشی عبدالجبار کہتے ہیں کہ یہ انٹرسیکشن اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہاں شارجہ دبئی کو جوڑنے والا راستہ بھی موجود ہے۔

میدان عرفات میں 46 ڈگری کی گرمی بھی حجاج کا جوش و جذبہ کم نہ کرسکی

جبکہ رہائشی ٹاورز بھی موجود ہیں، یہاں مساجد کی ضرورت تھی۔ جبکہ یہ مساجد ڈرائیورز کے لیے بھی فائدہ مند ہوں گی جو کہ شارجہ سے دبئی کی جانب جاتے ہیں۔

dubai

UNITED ARAB EMIRATES

Sharjah

mosques