نائجیریا میں تدفین اور شادی کی تقریب پر خود کش حملے، 18 افراد ہلاک
نائجیریا کے صوبے بورنو میں متعدد مقامات پر خود کش حملوں میں 18 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ بورنو کالعدم تنظیم بوکو حرام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ تدفین اور شادی کی تقریب کے علاوہ ایک اسپتال کو بھی نشانہ بنایا۔
بورنو صوبے کے شہر گووزا میں کیے جانے والے ان خود کش حملوں کو حالیہ برسوں میں نائجیریا کے خانہ جنگی کے حوالے سے انتہائی نوعیت کی وارداتیں قرار دیا جارہا ہے۔
کالعدم بوکو حرام کی سرگرمیوں اور خانہ جنگی کے حوالے سے صوبہ بورنو 15 سال سے انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کر رہا ہے۔
نائجیرین فوج نے عسکری پسند گروپوں کو خاصا کمزور کردیا ہیے تاہم وہ اب بھی اپنی سرگرمیاں مکمل طور پر ترک کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اِکا دُکا حملوں اور بم دھماکوں میں شہریوں کی ہلاکتیں واقع ہوتی رہتی ہیں۔
تازہ ترین خود کش حملوں میں بڑوں اور بچوں کے علاوہ حاملہ خواتین بھی ہلاک ہوئیں۔ چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
Comments are closed on this story.