Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

پیسے نہ دینے پر پولیس ملازمین نے میری والدہ پر تشدد کیا ، سدرہ بی بی مدعی مقدمہ
شائع 30 جون 2024 12:05am

حافظ آباد میں فیصل ٹاون میں واقعہ گھر میں شراب کے شبہ میں پولیس نے چھاپہ مارا ۔

پولیس اہلکاروں نے گھر میں موجود نجمہ بی بی پر مبینہ تشدد کیا جس سے نجمہ بی بی نامی خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پرتین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

مقتولہ کی بیٹی سدرہ بی بی نے مقدمہ درج کروا دیا جبکہ سدرہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ پیسے نہ دینے پر پولیس ملازمین نے میری والدہ پر تشدد کیا ۔ نجمہ بی بی کی لاش پوسٹمارٹم اور ضروری کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Murder

Punjab police