Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پولیس بھی ڈاکوؤں کے ریڈار پر ، ایس ایچ او لُٹ گئے

ڈکیتوں نے سابق ایس ایچ او کو ملیر ندی میں اتارا اور گاڑی لے اڑے
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 10:34pm

شہری قائد میں شہریوں کے ساتھ ساتھ محافظ بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہیں۔

کراچی میں پولیس بھی ڈاکوؤں کے ریڈار پر آگئے ، شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں ملزمان نے سابق ایس ایچ اوذاکراللہ کو یرغمال بنا کرگاڑی چھین لی، ملزمان نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان نے انہیں قائد آباد روڈ پر روکا اور گاڑ ی سمیت اغوا کرلیا۔

ملزمان ایس ایچ او ذاکراللہ پر تشدد بھی کیا موبائل فون اور نقدی بھی لے لی۔ ڈکیتوں نے سابق ایس ایچ او کو ملیر ندی میں اتارا اور گاڑی لے اڑے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

karachi

Robbery

Karachi Police