Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

یکم جولائی سے ملک بھر کے 41 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا

95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے
شائع 29 جون 2024 08:31pm

یکم جولائی سے ملک بھر کے 41 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔ جس کے تحت95 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع، سندھ کے 8 اضلاع جبکہ پنجاب کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی جبکہ اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلز میں گھر گھر پولیو مہم چلائی جائے گی۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو کا خاتمہ عائشہ رضا کا کہنا ہے کہ ہم پولیو ویکسینیشن ٹیمیں شہریوں کے دروازے پر بھیج رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں۔

Polio

Polio Virus

polio team

Polio Vaccination Campaign