Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

نارمل ڈلیوری نہ ہونے پر سرگودھا میں 30 افراد کا اسپتال پر حملہ

مرکز صحت چک مبارک اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بھیرہ کےنرسنگ اسٹاف کا ہرتال کا اعلان
شائع 29 جون 2024 08:17pm

سرگودھا کے علاقے بھیرہ میں بنیادی مرکز صحت چک مبارک پر 30 افراد نے دھاوا بول کر اسپتال کے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نارمل ڈلیوری نہ ہونے اور زچہ کو بھلوال ریفر کرنے پر زچہ کے لواحقین مشتعل ہو گئے مشتعل افراد نے گاؤں کے لوگوں کے ہمراہ اسپتال پر دھاوا بول دیا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور فرار ہو گئے، حملہ آوروں میں خواتین بھی شامل تھیں۔

اطلاع ملنے پر سب ڈویژنل پولیس افیسر فیاض احمد ہنجرا پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے انہوں نے طبی عملہ کو یقین دلایا کہ انہیں ہر ممکن تحفظ دیا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مرکز صحت کے انچارج ڈاکٹر عامر لطیف نے بتایا کہ لاٹھیوں سے مسلح مشتعل افراد نے اسپتال کی رہائش گاہوں میں گھس کر عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی بھیرہ پولیس نے ڈاکٹر عامر لطیف کی مدعیت میں 30 افراد کا خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جبکہ تشدد اور توڑ پھوڑ کے خلاف مرکز صحت چک مبارک اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بھیرہ کےنرسنگ اسٹاف نےہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

sargodha

hospital

Attacks