Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ

پولیس کی جانب سے امریکی قونصلیٹ جانے والےراستوں پر کنٹینر لگائے گئے، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 09:30pm

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ ’یونائیٹڈ فارغزہ ’ مارچ بوٹ بیسن تاامریکی قونصلیٹ نکالا گیا۔

مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کی، اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیےشرکا نے کالے رنگ کی ٹی شرٹ اورپٹیاں باندھ رکھی تھی، جبکہ مارچ میں موجود طالبات اپنی فیملی کے ہمراہ بڑی تعداد میں شریک تھے۔

دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ کےیکجہتی غزہ مارچ کےممکنہ طورپرامریکی قونصلیٹ آمد کے پین نظر پولیس نے سیکیورٹی وجوہات کی بناپرامریکن قونصلیٹ جانے والےراستوں پرکنٹینز لگائے، جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کی بھاری نفری بوٹ بیسن ،مائی کلاچی روڈ اور اطراف میں تعینات رہی۔

امریکی قونصلیٹ کے باہر مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر بولے فلسطین کے مسلمان امت مسلمہ کی جانب سے کفارہ ادا کر رہے ہیں، قبلہ اول صرف اربوں کا نہیں امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ یہ وہی امریکہ و برطانیہ ہے جس نے افغانستان پر حملہ کیا اور عراق کے مسلمانوں کو شہید کیا لیکن شکست فاش نصیب ہوئی۔امریکی سامراج کی سازش کے نتیجے پر اسرائیل کو فلسطین میں داخل ہونے کا موقع ملا پوری دنیا سے یہودیوں کو جمع کر کے فلسطین میں بسایا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی حماس کی جدوجہد نے آج اسرائیل نے حماس کو ایک نظریہ قراردیا اور کہا کہ حماس کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ حماس کے مجاہدین نے لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا کردی ہے، امریکہ کی جدوجہد سے آج امریکا کی یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات اپنی ہی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ہماری جدوجہد آگے بڑھے گی ، ہم اہل غزہ اور حماس کی پشت پناہی کرتے رہیں گے۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی بولے آج شہر کراچی کے طلبہ و طالبات کا نمائندہ اجتماع اس بات کا اعلان کر رہا ہے کہ یوتھ فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمینے کہا کہ آج فلسطین کے بچے اور بچیاں اعلان کررہی ہیں کہ ہمیں کس جرم میں قتل کیا جارہا ہے۔ فلسطین میں کوئی ایسا گھر اور کوئی خاندان ایسا نہیں ہے جو صحیح سلامت ہو۔فلسطین کی مسلمان پوری استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اعلان کررہے ہیں کہ ہم امریکہ کے سامنے کسی صورت سر نہیں جھکائیں گے۔

انھوں نے حکمرانوں سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ بتاؤ تم ظالموں کے ساتھ ہو یا مظلوموں کے ساتھ ہو؟ پاکستان کی یوتھ کسی دو ریاستی حل کو نہیں مانتی۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے 3 اراکین شوری نے امریکی قونصلیٹ پر اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے قرارداد جمع کروائی۔

Palestine

LONG LIVE PALESTINE