Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور

اتنی جرات تب ہوتی جب ملک کے غدار ایسی کوششیں کریں، ایم پی اے پنجاب اسمبلی
شائع 29 جون 2024 07:08pm

پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی، پنجاب اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم پی اے پنجاب اسمبلی راجہ شوکت بھٹی نے کہا کہ امریکی قرارداد پاکستان جمہوری روایت میں بےجامداخلت ہے اتنی جرات تب ہوتی جب ملک کےغدارایسی کوششیں کریں۔

پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد حکومتی رکن احسن رضا خان نےایون میں پیش کی۔

پاس کی جانے والی قرارداد کی مذمت پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی، متن میں کہا گیا کہ امریکی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے امریکی قرارداد پاکستان میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

متن میں لکھا گیا کہ عام انتخابات میں فرقہ واریت دھمکیوں تشدد اور کارروائیوں کو روکنےکےلیےاقدامات کیےگئےکو بھی متنازعہ بنانےکی کوشش کی گئی۔پاکستان کےتمام ادارے آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں مگرامریکی قرارداد میں پاکستان میں انسانی حقوق کےمعاملےکو غلط انداز میں پیش کیاگیا۔امریکی کانگریس کو دوسروں کےامورمیں مداخلت کےبجائے فلسطین اور کشمیر کاذ کی حمایت کرنی چاہئیے۔ امریکی قرارداد پاکستان اورامریکہ کےدو طرفہ تعلقات کی بھی عکاس نہیں ہے۔

پاکستان میں انتخابات میں تحقیقات کے امریکی مطالبے کیخلاف قرار داد منظور، اپوزیشن کے سائفر کے نعرے

گزشتہ روز قومی اسمبلی نے انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات سے متعلق امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور کی تھی ، قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان 1973 کے آئین کی روح کے مطابق جمہوریت کے عالمی اصولوں اور اس میں درج بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ایوان ہمارے عوام کی امنگوں اور ہمارے بانیان کے وژن کے مطابق مذکورہ بالا اصولوں کی حفاظت اور ان کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعادہ کرتا ہے۔

امریکی کانگریس قرارداد پر ایران کا پاکستان سےاظہاریک جہتی

امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر پاکستان کے تحفظات، معاملہ امریکی سفیر کے سامنے اٹھادیا

راجہ شوکت نے قرارد کے حوالے سے کہا کہ کچھ لوگ ملک کوختم کرناچاہتے ہیں، یہ سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے، ملک 30جون کو بینک کرپٹ ہونے جا رہا تھا، سیاست کو دائو پر لگا کرملک کو ٹوٹنے اور بینک کرپٹ ہونے سے بچایا۔

punjab assembly