Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر نے فائنانس ترمیمی بل 2024 صدرِ مملکت کو بھجوادیا

آج دستخط کا امکان، یک جولائی سے نافذ ہوگا، وزیر اعظم بھی بل پر دستخط کرچکے ہیں۔
اپ ڈیٹ 29 جون 2024 09:39pm

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے فائنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوادیا ہے۔ صدرمملکت کی توثیق کے بعد فائنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل اورمتعلقہ دستاویزات پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ثبت ہیں۔ ذرائع کہتے ہیں کہ بل پر صدر مملکت کی طرف سے آج دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

صدر کی توثیق کے بعد فائنانس ترمیمی بل یکم جولائی سے نافذ ہوجائے گاجبکہ بعض ٹیکس اقدامات 16 جون سے نافذ ہوں گے۔ قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ فائنانس بل 2024 گزشتہ روز منظور کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کیساتھ ہی ڈومور کا مطالبہ کردیا

پنجاب اسمبلی میں ضمنی بجٹ منظور، اپوزیشن کا ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ، گیٹ پر علامتی اجلاس

AMENDED FINANCE BILL

PRESIDENT TO SIGHNED