کراچی سے چھینے گئے موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ آج نیوز نے پتہ لگالیا
کراچی سے چھینے جانے والے موبائل فون آخر جاتے کہاں ہیں؟ آج نیوز نے پتا لگالیا۔ رضویہ پولیس نے دو ملزم گرفتار کیے تھے۔ انہوںنے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ روزانہ پانچ موبائل فون حب چوکی کے علاقے میں فروخت کرتے تھے۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے جو ویڈیو بیان دیا تھا وہ آج نیوز کو موصول ہوگیا۔ چند دنوں میں 2 ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔
ویڈیو بیان کے مطابق چھینے ہوئے موبائل فون کراچی سے متصل بلوچستان کے علاقے حب چوکی لے جاکر فروخت کیے جاتے ہیں۔
ویڈیو بیان میں ملزمان نے بتایا کہ وہ ہر واردات کے بعد لباس تبدیل کرلیا کرتے تھے۔ پولیس ملزمان کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی: موبائل چھیننے کی انیس ہزار وارداتیں
کراچی میں 6 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 44 ہزار سے زائد وارداتیں
کراچی: ایک ماہ میں 8 ہزار 553 وارداتیں رپورٹ، سال میں اسٹریٹ کرائم کے 60 ہزار واقعات
Comments are closed on this story.